رہبر انقلاب نے وینزوئیلا جانے والے آئل ٹینکروں کے عملے کی قدردانی کی
رہبر انقلاب اسلامی نے ونزوئیلا جانے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے آئل ٹینکروں کے کیپٹنز اور عملے کے دیگر افراد کے جہادی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے سرفراز کر دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کو اپنے ایک پیغام میں فرمایا کہ میں آئل ٹینکروں کے کیپٹنوں اور کارکنوں کو شاباشی دیتا ہوں، آپ نے عظیم کارنامہ انجام دیا اور آپ کا اقدام جہادی اقدام تھا، آپ نے ملک کو سربلند کر دیا۔
ایران نے امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کے باوجود ابھی حال ہی میں ونزوئیلا کے لئے پانچ آئل ٹینکر روانہ کئے تھے۔
ماہرین نے ایران کے اس اقدام کو اس کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ایران کی جانب سے ونزوئیلا کے لئے بھیجے گئے تیل کے بعد کاراکاس حکومت نے پورے ملک میں ایندھن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایرانی آئل ٹینکروں کو ونزوئیلا تک نہیں پہنچنے دے گا اور تہران اور کاراکاس کے درمیان قائم ہونے والا نیا اقتصادی اتحاد ختم کردے گا تاہم وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہا۔