Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کی ریاستی دہشتگردی ہے: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے قاسم سلیمانی کے قتل کو امریکہ کی ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ اقدام کے تعلق سے امریکہ کو بین الاقوامی سطح پر جوابدہ ہونا ہوگا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر مبنی دہشتگردانہ اقدام براہ راست امریکی صدر ٹرمپ کے حکم سے انجام پایا ہے۔ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ یہ مجرمانہ اقدام ریاستی دہشتگردی کی واضح مثال اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط خاص طور سے اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس کے لئے امریکا کو بین الاقوامی سطح پر جواب دہ ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام اور مہم جوئی سے واضح ہو گیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے تعلق سے اس کے دعوے بالکل کھوکھلے ہیں اور درحقیقت امریکہ اُن لوگوں کے خلاف مصروف جنگ ہے جو دہشتگردی کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ کسی بھی ملک کی مسلح افواج شمار ہونے والی کسی فورس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا اقوام متحدہ کے آئین اور تمام ملکوں کی خود مختاری کے اصولوں کے منافی ہے اور یہ اقدام کسی قیمت پر کسی دوسرے ملک کے خلاف طاقت کے استعمال کا جواز فراہم نہیں کر سکتا۔ انھوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی امریکی توجیہ کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی براہ راست ہدایات پر انجام پانے والے اس وحشیانہ ترین جرم کی بھرپور اور کھلی مذمت کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی امن و سلامتی پر امریکہ کے اس خطرناک اور مہم پسندانہ اقدام کے اثرات کے پیش نظر اس کا نوٹس لے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج خاص طور سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا قدس بریگیڈ علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مقابلے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے بین الاقوامی معاہدوں اور وعدوں کی روشنی میں ایران کی مسلح افواج کہ جن میں قدس بریگیڈ بھی شامل ہے علاقے سے دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی تک شہید قاسم سلیمانی کی راہ کو جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ عراق کی دعوت پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو بغداد پہنچے تھے کہ انہیں امریکی صدر کے براہ راست حکم سے عراق میں موجود دہشت گرد امریکی فوجیوں نے ڈرون سے حملہ کرکے شہید کر دیا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

 

ٹیگس