Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، سنگین مجرمانہ اقدام ہیں: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو سنگین مجرمانہ اقدام قرار دیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ عید الاضحی کے موقع پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا کہ عید قربان دنیا کے متدین افراد کے لئے ایک تاریخی واقعہ ہے اس لئے کہ عید قربان ہمیں ایک باپ ( حضرت ابراہیم علیہ السلام)  کی جانب سے اپنے بیٹے ( حضرت اسماعیل علیہ السلام) کو خدا کی بارگاہ میں قربانی کے لئے پیش کئے جانے کی یاد دلاتا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ کورونا سے مقابلے کے لئے جس طرح ایران میں مدافعان سلامتی (طبی شعبہ) خدمت کر رہے ہیں دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی جانفشانی اور عوامی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ ان شہداء نے ہر میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، سنگین مجرمانہ اقدام ہیں اور یہ ایرانی نظام اور عوام کے خلاف جرم ہے اور اس کا مقصد ایرانی عوام پر دباؤ بڑھانا، ایران کی معیشت کو تباہ کرنا اور ایرانی عوام کو اشتعال دلانا ہے تا کہ وہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس