Dec ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • دنیا اب امریکہ کی تابع دار نہیں رہی: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کے حوالے سے امریکی ناکامی پر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پر اب امریکہ کے راج کرنے کا وقت گذر گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو کی حالیہ ٹوئیٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جس میں امریکی وزیر خارجہ نے ایران کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کیلئے خطرہ قرار دیا اور ایرانی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی بات کی تھی کہا کہ ایران کے خلاف گزشتہ 4 سال سے جاری مائک پومپئو کے پروپگنڈوں اور ناکامیوں کے بعد اب پومپئو اپنی شکست کو کامیابی میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔   

سعید خطیب زاده نے اس بات پر زور دیا کہ عوام  سادہ نہیں ہیں اور دنیا نے امریکی اطاعت قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ  نے 8 مئی 2018 کو غیر قانونی طور پر جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو کر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی پالیسی پرعمل در آمد شروع کیا۔

ٹیگس