Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • اشتعال انگیز اقدام کیخلاف سخت کارروائی کریں گے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کے اشتعال انگیز اقدام کیخلاف سخت کارروائی کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عراق سے موصولہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے آلہ کار امریکیوں کیخلاف حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں تا کہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدرٹرمپ کو بیہودہ بہانوں سے جنگ پر اکسائیں۔

محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہئیے اس لئے کہ ہم ہر قسم کےاشتعال انگیر اقدام کیخلاف سنجیدہ کارروائی کریں گے حتی آپ کے قریبی دوستوں کیخلاف بھی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز بھی ٹوئیٹ میں خلیج فارس کے علاقے میں امریکہ کی مہم جوئی  کے رد عمل میں لکھا تھا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں تا اپنے قومی مفادات اور عوام کا  بھر پور طریقے سے دفاع  کریں گے۔

ٹیگس