Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اور داعش ایک ہی سکے کے دو رخ

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور داعش دہشت گرد گروہ کا ایک ہی محاذ ہے اور دونوں آپس میں متحد ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پیج پر "کبھی نہیں بخشیں گے اور کبھی نہیں بھولیں گے" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے کہ یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے مغربی ایشیا میں القاعدہ سے لے کر داعش تک تمام دہشت گرد گروہوں کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کر کے دہشت گردی کو فروغ دیا ہے۔

اس ٹوئٹ میں آیا ہے کہ اس پر کو‏ئی تعجب نہیں کہ داعش دہشت گرد گروہ کی خاطر ہی امریکہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بیڑہ اٹھایا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ شہید قاسم سلیمانی، حکومت عراق کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

ٹیگس