Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے میں واپس وہ آئے جو معاہدے سے نکلا ہے: ایران

ایران نے جوہری معاہدے کو نہیں چھوڑا ہے جس میں وہ واپس آئے، یہ بات "مجید تخت روانچی" نے یورو نیوز چینل ساتھ انٹرویو میں کہی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ وہ (یورپی ممالک) کس طرح توقع رکھتے ہیں کہ جوہری معاہدے میں شامل ایران پہلا قدم اٹھائے گا؟
تخت روانچی نے کہا کہ ایران کی ذمہ داریوں کو کم کرنا جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 کے عین مطابق ہے جس کے تحت  جوہری معاہدے کی کسی رکن ملک کی جانب سے واضح اور سنگین خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ اختیار دیا گيا ہے کہ وہ تمام یا کچھ ذمہ داریوں کو پورا نہ کرے، اور ہم نے دوسرا آپشن منتخب کیا ہے۔
ویانا میں ایران کے مستقل نمائندے "کاظم غریب آبادی" نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحت ایران کی رضاکارانہ سرگرمیوں کے نفاذ کو معطل کرنے کا خط بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو 15 فروری 2021 کو کو پہنچایا ہے۔
اس سلسلے میں غریب آبادی نے کہا کہ ہم نے یہ قدم ایرانی پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل پر عمل درآمد کے تحت اٹھایا ہے، جس کا مقصد ایرانی عوام کے مفادات پرعائد پابندیوں کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے مابین اب صرف اور صرف سیکورٹی مسائل کے تعلق سے معاہدے کی بنیاد پر تعاون جاری رہے گا۔   

یہ بھی دیکھئے: ایران کو منانے کے لئے گروسی تہران آ سکتے ہیں: آئی اے ای اے

 

ٹیگس