Mar ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کے دوستانہ تعلقات

چین کے وزیر خارجہ ایرانی وزیر خارجہ کی دعوت پر تہران کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور تجارتی شعبوں میں گہرے ، دوستانہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران اور چین کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات بدستور قائم رہے ہیں۔ چین نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں بھی اہم کردار ادا کیا ، چین گروپ 1+5 کے رکن ممالک میں شامل ہے اور چین ایران کے تیل کا اہم خریدار ملک ہے۔

ایران کی خارجہ پالیسی میں مشرقی بلاک پر قریبی اور ترجیحی نگاہ ہے جس میں چین کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات بھی برقرار ہیں ۔ چین اور ایران کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں غیرعلاقائی طاقتوں کی موجودگی کے خلاف ہیں تاہم دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

ٹیگس