Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کا وسطی ایشیا کے ممالک کا دورہ

ایران کے وزیر خارجہ 5 اپریل کو وسطی ایشیا کے 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 5 سے 8 اپریل تک وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وسطی ایشیا سے تہذیبی، تاریخی اور ثقافتی مشترکات کے پیش نظر، وسطی ایشیا کے ممالک سے تعلقات کا فروغ، ایران کی ترجیحات میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد جواد ظریف 5 سے 8 اپریل تک وسطی ایشیا کے چار ممالک ازبکستان، کرقیزستان، قازقستان اور ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد، باہمی اور علاقائی تعاون کا فروغ ہے۔

ٹیگس