Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • روس اور چین کے نمائندوں سے ایرانی وفد کے مذاکرات

روس اور چین کے نمائندوں نے ویانا میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی اور ایٹمی مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جرمنی ، برطانیہ اور فرانس کے مذاکراتی وفد کے سربراہوں نے بھی ویانا میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اورمذاکراتی وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کرکے صلاح و مشورہ کیا تھا۔

ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ انریکے مورا آج ملاقات کریں گے ۔

انریکا مورے نے کل کہا تھا کہ گذشتہ ہفتے نطنز کی ایٹمی سائٹ میں پیش آنے والے واقعے اور اس کے بعد ایران کی جانب سے یورے نیئم کی ساٹھ فیصد افزودگی کے فیصلے کے بعد بھی گروپ چار جمع ایک بدستور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے ۔ 

ایٹمی مذاکراتی ٹیموں کے وفود کے سربراہوں کے درمیان ملاقاتوں کے ساتھ ہی ایٹمی مسائل اور پابندیوں کے سلسلے میں تکنیکی امور پرماہرین کے اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے-

ٹیگس