عالمی برادری، صیہونی حکومت کو لگام دے: ایران
اقوام متحدہ میں ایران کی مستقل مندوب نے کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کے کنوینشن کے بغیر کسی امتیاز کے مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو اس کنوینشن میں شامل کرنے کے لئے تیار کیا جائے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب مجید تخت روانچی نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں شام میں کیمیکل ہتھیاروں سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ سیاسی مفادات مد نظر اختیار کئے جانے والے رویے اور قراردادوں سے کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کا کنوینشن بہت کمزور ہوا ہے۔
انہوں نے کچھ ممالک کی جانب سے کیمیکل ہتھیاوں پر پابندی کے کنوینشن سے غلط فائدہ اٹھانے اور ان سے قومی مفاد کے لئے کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کے منصوبے سے اٹھائے جا رہے سیاسی فائدے کو، کئی پہلووں سے چیلنج کے قابل قرار دیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ اس طرح کے رویے سے کنوینشن بہت کمزور ہوا، کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کے منصوبے کے جواز اور اعتماد کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور رکن ممالک کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔