May ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • فلسطین کی آزادی نزدیک ہے: ایران

ایران نے غزہ اور فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی حمایت کا ایک بار پھر اعلان کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ٹویٹ میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین آزاد ہوگا۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ آپ کی مزاحمت نے حملہ آور کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں کس طرح دنیا بھر کے عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو کس طرح ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیگس