Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • اختلافات قابل حل ہیں: سید عباس عراقچی

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا میں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے مذاکرات میں پائے جانے والے اختلافات ناقابل حل نہیں ہیں اور ان اختلافات کو دور کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں پائے جانے والے اختلافات کے بارے میں تمام فریق اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ یہ اختلافات ایسے نہیں ہیں جو دور نہ ہوسکیں۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ویانا میں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے بدھ کی رات کے مذاکرات میں ایٹمی معاہدے میں واپسی کے بارے میں تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام فریق مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اور سنجیدگی کے ساتھ ہی مسئلے کے حل کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ ویانا میں جاری مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی کر رہے ہیں۔

ٹیگس