Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • مختلف عالمی رہنماؤں کی سید ابراہیم رئیسی کو کامیابی کی مبارکباد

مختلف عالمی رہنماؤں نے صدارتی الیکشن میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے ایران کے صدارتی الیکشن کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام اپنے پیغام میں، ایرانی عوام کی عظیم کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔

عراق کے صدر برہم صالح اور الحکمہ پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے بھی صدارتی الیکشن میں آیت اللہ رئیسی کی کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی ایران کے منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ روس کے صدر نے ایران کے منتخب صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ کے دور صدارت میں مختلف میدانوں اور بین الاقوامی معاملات میں ایران اور روس کے باہمی تعاون اور یکجہتی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ٹیگس