امریکا نے آزادی بیان کا گلا گھونٹ دیا، مزاحمتی محاذ کی کئی سائٹیں بند
امریکی حکومت نے آزادی بیان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے العالم، پریس ٹی وی اور المسیرہ سمیت مزاحمتی محاذ کی متعدد سائٹوں کو بند کر دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے منگل کی شام العالم، المیسرہ اور پریس ٹی وی سمیت مزاحمتی محاذ کی کئی وب سائٹوں کو بند دیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے العالم، المسیرہ اور پریس ٹی وی کے علاوہ مزاحمتی محاذ کی کئی دوسری وب سائٹوں کو بھی بند کر دیا ہے جس میں المعلومہ بھی شامل ہے۔
اس سے پہلے آزادی بیان کا ڈھونگ رچانے والے امریکہ نے آزادی بیان پر شب خون مارتے ہوئے پریس ٹی وی کے یوٹیوب پیج کو ریموو کر دیا تھا۔
گوگل کے زیر نظر کام کرنے والی امریکی ویب سائٹ یوٹیوب نے ایران کے معروف اور مقبول خبری چینل پریس ٹی وی کا پیج ریموو کر دیا تھا۔
برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے چند روز بعد یوٹیوب نے اٹھائیس ہزار فالوورز رکھنے والے پریس ٹی وی یو کے پیج کو صرف اس لئے ریموو کر دیا کہ اُس نے صیہونی حکومت کے خلاف کچھ مطالب پوسٹ کئے تھے۔
جنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو بغداد میں اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ امریکی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔
جنرل قاسم کی شہادت کے بعد امریکہ کے ایک اور سوشل میڈیا انسٹاگرام نے بھی اپنے صارفین کے ذریعے پوسٹ کی گئیں شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر کو ریموو کر دیا تھا۔آزادی بیان کا کھوکھلا نعرہ لگانے والے امریکہ سے وابستہ یوٹیوب، ٹوئیٹر اورانسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا ذرائع اب تک صیہونی حکومت اور دیگر دہشتگرد گروہوں سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اکاؤنٹ اور صفحوں کو ریموو کر چکے ہیں اور حال ہی میں ایک رپورٹ منظرعام پر آئی تھی جس نے یہ فاش کیا تھا کہ امریکی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا امریکی اور صیہونی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔