Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کی صحافتی دہشتگردی، آزادی اظہار رائے کی کھلی خلاف ورزی ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی پریس ٹی وی نے امریکہ کی جانب سے آزادی اظہار رائے اور صحافتی آزادی پر قد غن لگائے جانے پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پریس ٹی وی کی صحافتی سرگرمیاں آئی آر ( ir ) پر بدستور جاری رہیں گی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی کے تعلقات عامہ(Public Relations ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس ٹی وی کی ویب سائٹ کو اس کے بعد آئی آر ( ir ) یعنی ( presstv. ir  ) پر آپ فالو کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی عہدیدار نے امریکہ کیجانب سے ایرانی ویب سائٹوں پر پابندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی فیڈرل پولیس (ایف بی آئی) نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں متعدد ویب سائٹوں منجملہ پریس ٹی وی ، العالم ٹی وی، الکوثر اور المسیرہ ٹی وی  کی ویب سائٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی وزارت انصاف نے سامراجی اہداف کے تحت گذشتہ برس کے اواخر سے مزاحمتی تنظیموں کی ویب سائٹوں کو بند کرنے کا آغاز کیا تھا تاکہ عراق، یمن، فلسطین، بحرین  اور دیگر ممالک کے مظلوموں کی آواز دنیا تک نہ پہنچ سکے۔ امریکی حکومت کا یہ اقدام آزادی اظہار رائے اور آزادی اظہار بیان کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ذرائع ابلاغ پر دہشت گردانہ حملہ ہے۔

ٹیگس