Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکہ فیصلہ کرے کہ ٹرمپ کے راستے کو ترک کرنا ہے یا نہیں: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران طویل مدت تک مذاکرات جاری نہیں رکھےگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ویانا میں جاری مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے کہ اسے ٹرمپ کے راستے کو ترک کرنا ہے یا جاری رکھنا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نابود کرنے کی بھر پور کوشش کی  تاہم ایران نے اس معاہدے پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے بچانے کی بھی کوشش کی۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران کا معاہدے پر یقین ہے لیکن فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے کہ اسے سابق صدر ٹرمپ کی میراث کو ترک کرکے معاہدے میں واپس آنا ہےیا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران نامحدود مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا۔

ٹیگس