Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ریاض، تہران کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے: سعودی وزیر

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے میں بعض گروہ ریاض کی تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں اور یہ کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے چند ماہ قبل عراق میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں ایران اور سعودی عرب کے موقف کو مثبت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات ماضی کی باتوں کے خاتمے پر منتج ہوں گے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے علاقے کی سلامتی کے حوالے سے ایسے وقت میں یہ  بیان دیا ہے کہ ریاض نے چھے برس سے زائد عرصے سے یمنی عوام کے خلاف ہمہ جہتی جنگ مسلط اور یمن کا ظالمانہ محاصرہ کر کے اس ملک کو تباہ اور یمنی عوام کو خاک و خوں میں غلطاں کر رکھا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اسی طرح اس سوال کے جواب میں کہ ان کا ملک، کب اور کس صورت میں اسرائیل کو تسلیم کرے گا، یہ دعوی کیا کہ ان کے ملک کی نظر میں پہلی ترجیح اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، اس لئے کہ جب تک علاقے کے اہم مسائل حل نہیں ہوں گے علاقے میں امن و استحکام قائم نہیں ہو سکے گا۔

ٹیگس