ہندوستان کے وزیرخارجہ کا دورہ ایران
ندوستان کے وزيرخارجہ افغانستان کے موضوع پر بات چیت کے لئے ایران کا دورہ کر رہے ہيں
اطلاعات کے مطابق تہران میں قیام کے دوران ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے افغانستان کی سلامتی سمیت دیگر موضوعات پر بات چيت کریں گے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق جے شنکر اور محمدجواد ظریف کے درمیان بات چيت کا محور افغانستان کی سلامتی اور اس سے متعلق دیگر امور پر رہے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزيرخارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقامی وقت کے مطابق آج دوپہر دوبجے تہران پہنچيں گے۔
ہندوستان کے وزيرخارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت انجام پارہا ہے کہ جب ایران بین الافغان مذاکرات کے تحت افغانستان کی اہم سیاسی شخصیات اور طالبان کے سینئر مذاکرات کاروں کی میزبانی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ تہران میں بین الافغان کانفرنس اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف کی افتتاحی تقریر کے ساتھ ہی شروع ہوئی ہے۔