مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کا تبادلہ خیال
ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان، ترکی، عمان اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر عید الضحی کی مبارک باد اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے عید الضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اسی طرح ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو سے ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو میں بھی محمد جواد ظریف نے انھیں عید کی مبارک باد دی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بو سعیدی سے گفتگو میں بھی ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کی اورعید الاضحی کی مبارک باد دی۔
جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالدی پاندورسے ہونے والی گفتگو میں بھی محمد جواد ظریف نے عید قربان کی مبارک باد دی اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔