Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان وزرائے خارجہ کی ملاقات، آپسی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں فریقین نے تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور کورونا کے ٹیکے کی سپلائی کے بارے میں بات کی۔

جنرل اسمبلی کے چھیترویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان اور ہندوستان کے وزیر خارجہ سوبرامنیم جے شنکر کے درمیان گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں توسیع کے اور کورونا کے ٹیکے کی فراہمی سے متعلقہ مذاکرات کو انجام تک پہونچانے پر زور دیا گیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کے حالات کے تعلق سے بات چیت جاری رکھنے کے علاوہ افغان عوام کے ارادہ کو عملی جامہ پہنانے، ایک جامع حکومت کی تشکیل اور بیرونی مداخلت سے دور رہنے پر اعلانِ اتفاق ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللھیان نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی بنیاد پر تجارتی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر زور دیا۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کو رکنیت حاصل ہونے جانے پر مبارکباد پیش کی اور دہلی حکومت کو کورونا ویکسین کی طے شدہ مقدار کی فوری ترسیل کا پابند بتایا۔

 

ٹیگس