ایرانی وزیر خارجہ نے چین کو عجیب و غریب انداز میں دی مبارکباد
اسلام جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے چینی زبان میں ایک اہم ٹویٹ کیا ہے کہ ہم مشکل وقت کے دوستوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لکھا کہ کورونا کی روک تھام میں ہماری مشترکہ جدوجہد ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو آگے لے جانے کی کوششیں ، جامع تعاون کے پروگرام دونوں تہذیبوں کے باہمی تعلقات کی بنیاد ہیں ، ہم مشکل وقت کے دوستوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
حسین امیر عبداللہیان نے لکھا کہ جیسا کہ چین پپلز ریپبلک کے قیام کی 72 ویں سالگرہ منا رہا ہے ، ہم چین کی خوشی میں شریک ہیں۔
خیال رہے کہ ایران اور چین کے درمیان ایک اسٹریٹجک معاہدہ ہے ، جس کے تحت دونوں ممالک کئی معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقے اور بحرین کے لئے صیہونی حکومت کا تحفہ صرف ناامنی ہے۔
انہوں نے بحرین کی حکومت کی جانب سے صیہونی وزیر خارجہ کے استقبال کو فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمت کی امنگوں سے کھلی خیانت قرار دیا۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپید اور ان کے بحرینی ہم منصب نے جمعرات کو دار الحکومت منامہ میں پہلا صیہونی سفارتخانے کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف فلسطین نام کے ایک ملک کو پہچانتے ہیں جس کا دار الحکومت بیت المقدس ہے، بے شک علاقے اور بحرین کے لئے تل ابیب کا تحفہ صرف نا امنی ہے۔