سفارتی ڈپلومیسی پر ایران کی تاکید
Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سفارتی طریقے سے گفتگو پر تاکید کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں اپنے دورہ فرانس کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ نارمنڈی ورلڈ پیس فورم (Normandy World Peace Forum ) اور اسی طرح ہونے والی ملاقاتوں اور فرانس کے ذرائع ابلاغ سے ہونے والی گفتگو میں ایران کی جانب سے سفارتی طریقے سے گفتگو پر تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقے میں اومن و صلح کا منادی ہے اور علاقے میں اپنے اس کردار کو نبھاتا رہے گا۔
واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نارمنڈی ورلڈ پیس فورم (Normandy World Peace Forum ) میں شرکت کیلئے فرانس کا دورہ کیا تھا۔