Oct ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن کیلئے باہمی تعاون ، معاشی تعلقات کو فروغ دینا اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ان کے دورہ پاکستان کے اہم موضوعات میں سے ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے جو پاکستان کے دورے پر ہیں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے حکام نے علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے نائب وزراء خارجہ کی سطح پر اگلے دور کے مذاکرات تہران میں منعقد کرنےسے بھی اتفاق کیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی  نے ارنا کے نمائندے  سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیرہویں حکومت میں پڑوسیوں کے ساتھ باہمی تعلقات ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر ہے جو دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی امن کے لیے باہمی تعاون ، معاشی تعلقات کو فروغ دینا اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ان کے دورہ پاکستان کے اہم موضوعات میں سے ہے۔

ٹیگس