Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۴ Asia/Tehran
  • سکورٹی کاؤنسل کے سربراہ کو ایران کا خط، اسرائیل کی گیدڑ بھبکیوں پر دیا انتباہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سکورٹی کاؤنسل کے سربراہ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ملک کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے انجام کی بابت خبردار کیا ہے۔

ارنا کے مطابق، مجید تخت راونچی نے بدھ کے روز یہ خط صیہونی حکومت کی طرف سے ممنہخطرہ کے جواب میں سکورٹی کاؤنسل کے سربراہ کو لکھا۔

اس خط میں آیا ہے: گذشتد کچھ مہینوں سے اسرائیل کی اشتعال انگیز سرگرمیاں مسلسل بڑھتی جا رہی اور خطرناک سطح پر پہونچ گئی ہیں، جسکی تازہ مثال اس حکومت کے چیف آف اسٹاف کی طرف سے دی گئی دھمکی ہے۔ اسرائیل کے چیف آف اسٹاف نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف آپریشنل منصوبوں کا دائرہ بڑھ رہا ہے اور ایران کی جوہری صلاحیت کو مختلف میدانوں میں کسی بھی وقت ختم کرنے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ ہم نے سکورٹی کاؤنسل میں صیہونی حکومت کی پہلے والی دھمکیوں کے خلاف اپنے اعتراضات 1فروری، 12 اپریل اور 14ستمبر کے خط میں درج کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بانی ملکوں میں سے ایک ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی کھلی ہوئی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین بالخصوص اقوام متحدہ کے مشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس خط میں آیا ہے: اس سچائی کے مدنظر کہ صیہونی حکومت ایران کی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے، اس بات میں شک نہیں رہ جاتا کہ ماضی میں ہمارے پر امن جوہری پروگرام کے خلاف دہشتگرادنہ حملے کے لئے یہی حکومت ذمہ دار رہی ہے۔

مجید تخت راونچی نے کہا کہ خطے میں امن و ثبات کو درھم برہم کرنے والی صیہونی حکومت کی سرگرمیوں کے پرانے رکارڈ اور ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف خفیہ آپریشن کے مدنظر، اس حکومت کی دھکیوں اور اشتعال انگیز رویوں کی روک تھام ہوني چاہیئے۔

 

 

ٹیگس