Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی فدائیان حریم ولایت نامی جنگی مشقوں کے اصلی مرحلے کے آغاز کے دوران ملک کی فضائیہ نے اپنے ہدف پر سٹیک حملے کرکے سب کو حیران کر دیا۔

فدائیان حریم ولایت نامی فضائی مشقوں کا اصلی اور آپریشنل فیز محمد رسول اللہ کے رمزیہ جملے سے شروع ہوا۔

اس دوران ملک کی فضائیہ کے ایف-5 جنگی طیاروں نے اپنے ہدف کو سٹیک نشانہ بنایا۔  

فدائیان حریم ولایت جنگی مشقوں کے آپریشنل فیز کے ابتدائی مرحلے میں ایرانی فضائیہ کے جنگی جہازوں اور ڈرون طیاروں نے انواع و اقسام کی جنگی اور دفاعی کارروائیاں انجام دیں۔  فدائیان حریم ولایت جنگی مشقوں کے آپریشنل فیز میں انواع و اقسام کے جنگی اور بمبار طیارے، دشمن کے جنگی جہازوں کا پیچھا کرنے والے  نیز رسد  اور ایندھن پہنچانے والے ہلکے اور بھاری فوجی ہوائی جہاز اور پیشرفتہ جاسوس طیاروں نے حصہ لیا۔  

مضبوط دفاعی اور جنگی قوت، دشمن کی ممکنہ جارحیت روکنے کا اہم ترین عامل شمار ہوتی ہے ۔ فدائیان حریم ولایت جنگی مشقوں کا موجودہ مرحلہ یہی ثابت کرنے کے لئے انجام دیا جارہا ہے کہ ایران ایسی  جنگی اور دفاعی قوت کا مالک ہے کہ  دشمن کو اس کی  ہر جارحیت میں  شرمناک شکست دے سکتا ہے۔ ایران ایئرو اسپیس، میزائل اور  بحری نیز بری میدان میں بہت ہی مضبوط اور مستحکم پوزیشن کا مالک ہے۔

ٹیگس