Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • جزیرہ کیش میں آئیفکس 2021 نمائش کا افتتاح

ایران کے آزاد اور اقتصادی علاقوں میں تیل، گیس، پٹروکیمیکل اور توانائی کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرانے کے لئے جزیرہ کیش میں آئیفکس دو ہزار اکیس نمائش کا افتتاح ہو گیا۔

اسنا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے آزاد اور اقتصادی علاقوں میں تیل، گیس، پٹروکیمیکل اور توانائی کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا تعارف کرانے کے لئے جزیرہ کیش میں آئیفکس دو ہزار اکیس نمائش شروع ہو گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایران کے صدر کے مشیر اور ایران کے آزاد تجارتی و صنعتی نیز اقتصادی علاقوں کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سعید محمد شریک ہوئے۔

جزیرہ کیش میں مختلف شعبوں میں اسّی اسٹالوں پر مشتمل اس نمائش میں ایک سو پچیس سرمایہ کار کمپنیاں منجملہ پینتالیس نالج بیسڈ کمپنیاں شریک ہیں جو ایران کے آزاد اور اقتصادی علاقوں میں تیل، گیس، پٹروکیمیکل اور توانائی کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی شناخت کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

اس نمائش کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ایران کے صدر کے مشیر اور ایران کے آزاد تجارتی و صنعتی اور اقتصادی علاقوں کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سعید محمد نے کہا کہ ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کے لحاظ سے ایران، دنیا کے برتر ملکوں میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک آزاد علاقوں میں سرمایہ کاری کے سو سے زائد مواقع کی شناخت کی جا چکی ہے اور سرمایہ کاروں کو تعاون کی دعوت بھی دی گئی ہے تاکہ وہ تمام آزاد تجارتی علاقوں میں ان مواقع سے خاصطور سے استفادہ کریں۔

ٹیگس