May ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • انتیسویں بین الاقوامی آئل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل نمائش،  دوہزار سے زیادہ ایرانی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت

انتیسویں بین الاقوامی آئل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل نمائش کے باضابطہ افتتاح کے بعد، صدر مملکت مسعود پزشکیان نے نمائش کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا-

اس نمائش کے دوران صدر مملکت نے تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں سرگرم ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے اسٹالوں کا دورہ کیا اور انہیں اس صنعت کی تازہ ترین کامیابیوں، ٹیکنالوجیز اور سرمایہ کاری کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ دوسری جانب ایران کے وزیر پٹرولیم نے بھی اس نمائش کے افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف سخت ترین پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات ممکنہ طور پر بلند ترین سطح پر جاری ہے، اور یہ ابھی صرف ہمارے سفر کا آغاز ہے-

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ آج ہمارے پاس تاریخی موقع ہے کہ ہم تیل کی اس بین الاقوامی نمائش میں ایران کے تیل کی صنعت کی گنجائشوں کو عالمی سطح پر متعارف کرائيں۔ یہ نمائش صرف ایک تجارتی اجتماع نہیں ہے بلکہ علاقائی تعاون کے مرکز ہونے کے ساتھ ہی ایران کے توانائی کے ہب میں تبدیل ہونے کے لئے قومی عزم کی علامت ہے۔اس نمائش میں دوہزار سے زیادہ ایرانی اور غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی ہے -

 

ٹیگس