Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • جوبایڈن اپنے دستخط کی اہمیت کو ثابت کریں: ترجمانِ وزارت خارجہ ایران

جوبایڈن کو عالمی برادری کے لئے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے دستخط کی کوئی اہمیت ہے۔ یہ بات ایران کے ترجمانِ وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہی۔

ارنا نیوز کے مطابق سعید خطیب زادہ نے امریکی سینیٹ کے ریپبلیکن سینیٹر ٹیڈ کروز کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ٹیڈ کروز نے جس بات کا اعتراف کیا ہے، اُس سے دنیا واقف ہے، یہی کہ واشنگٹن کی حکومتیں سرکش ہوا کرتی ہیں۔

ایران کے ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یہ امریکی صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی برادری منجملہ جامع ایٹمی معاہدے کے رکن ممالک کے لئے یہ ثابت کریں کہ انکے دستخط کی کوئی حیثیت ہے۔

خیال رہے کہ ریاست ٹیگزاس کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے پیر کے روز امریکی صدر کے اِس وعدے پر کہ ان کا ملک جامع ایٹمی معاہدے سے دوبارہ خارج نہیں ہوگا، ٹوئیٹ کیا تھا کہ جوبایڈن کے پاس ایسا وعدہ کرنے کا کوئی قانونی اختیار موجود نہیں ہے۔

ٹیڈ کروز نے پوری ڈھٹائی کے ساتھ یہ بات کہی کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی معاہدے کو اگر سینیٹ کی تائید حاصل نہ ہو تو مستقبل میں ریپبلیکن پارٹی کے صدر کے ذریعے وہ معاہدہ پارہ کر دیا جائے گا۔

 

ٹیگس