آئی اے ای اے کے سربراہ ایران کے راستے میں
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کل بروز پیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق رافائل گروسی اپنے دورہ تہران کے موقع پر ایران کی جوہری توانائی کی قومی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں اسلامی اور گروسی ایران اور ایجنسی کے مابین تعاون کی کیفیات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
اس سے قبل ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے گلاسگو اجلاس کے موقع پر امریکی ٹی وی چینل سی این این سے گفتگو میں دعوی کیا تھا کہ ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی کا عمل کمزور ہو گیا ہے۔
ایسو شیئیئٹڈ پریس سے گفتگو میں بھی انہوں نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی کے عمل کے طریقے کو گھنے بادلوں میں پرواز کے مترادف قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کر کے اس سلسلے میں ایران کے حکام سے گفتگو کر سکیں گے۔