پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رہیں گی: ایران کا واضح اعلان
ایران پرامن ایٹمی پروگرام پر عملدرآمد کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔
یہ بات ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے تہران میں آئی آے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
محمد اسلامی نے یہ بات زور دے کر کہی ایران کے ایٹمی پروگرا م میں کسی قسم کا انحراف نہیں پایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران عالمی قوانین اور ضابطوں کے تحت پرامن ایٹمی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ تمام شبعوں میں پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے اور آئی اے ای اے کو اس سلسلے میں تہران کی مدد کر نا چاہیے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اس موقع پر، دورہ تہران کی دعوت دینے اور اپنی میزبانی کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایرانی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کو ٹھوس اور جامع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مشترکہ نکات کے حصول کے لیے باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
واضح رہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے پیر کی شب تہران پہنچے تھے۔
جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے وزیر خارجہ ایران حسین امید عبد اللہیان سے بھی ملاقات کی ہے جس کی تفصیلات کا انتظار ہے۔