Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • ایرانی کمانڈر کا انکشاف، امریکا سے کئی بار ہو چکی ہیں جھڑپیں، زوردار طمانچہ کیا رسید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملک کے اقدار اعلی کی حفاظت کرتے ہوئے امریکیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 9 شہیدوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے ہفتۂ رضاکارفورس بسیج کی مناسبت پر منعقد پروگرام میں کہا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والی کچھ جھڑپیں ایسی بھی ہیں جن کے بارے میں کچھ اسباب کی وجہ سے میڈیا کو نہيں بتایا گیا، ہم نے ان جھڑپوں میں اپنے 9 جوانوں کی قربانی تو پیش کی لیکن امریکا کو زوردار طمانچہ بھی رسید کیا اور انہیں ایران کے اقتدار اعلی کا احترام کرنے پر مجبور کر دیا۔

ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ اب امریکیوں کو اچھی طرح پتہ چل چکا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار اعلی کا احترام کرنا انکے لئے ضروری ہے۔

ٹیگس