Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ویانا میں غیرسرکاری اجلاس کا آغاز

ویانا میں روس کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں غیرسرکاری اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میخائیل اولیانوف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں ویانا مذاکرات کا ساتواں دور شروع کرنے کی تیاری پھر شروع ہوگئی ہے۔

اولیانوف نے ایک اور ٹوئیٹ میں منگل کی شب روسی صدر پوتن اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پوتن اور بائیڈن نے اپنی آنلائن گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ نومبر کے آخر سے ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں شروع ہونے والے مذاکرات سب کے لئے قابل قبول نتائج پر منتج ہوں گے۔

اس سے قبل فرانس کے وزیرخارجہ جان ایو لودریان نے خبردی تھی کہ ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات جمعرات سے پھر سے شروع ہوں گے۔  

 

ٹیگس