نوے فیصد یورینیئم کی افزودگی کا دعوی سراسر جھوٹ ہے: ایران
اسلامی جمہوریہ ایران میں 90 فیصد یورینیئم کی افزودگی کا دعوی سراسر جھوٹ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارۂ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران نے طے شدہ فریم ورک سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا اور 90 فیصد یورینیئم کی افزودگی کا دعوی سراسر جھوٹ ہے۔
انہوں نے آئی آر آئی بی سے انٹرویو میں ملک کی پرامن جوہری سرگرمیوں کے بارے من گھڑت باتوں اور یورینیئم کی 90 فیصد افزودگی کے دعوے کے بارے میں کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے جسکا بے بنیاد ہونا واضح ہو چکا ہے خاص طور پر دشمن اور صیہونی حلقے ایسی من گھڑت باتیں کر رہے ہیں۔
محمد اسلامی نے کہا کہ ایران ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے آئی اے ای اے کے اصول وضوابط کے تحت کام کرتا ہے اور قوانین کے مطابق ایران کی جوہری سرگرمیوں پر جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نگرانی کر رہی ہے اور ہم نے کبھی بھی مقررہ فریم ورک سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا ۔