Dec ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران میں سائنس و ٹیکنالوجی کی چار نمائشوں کا آغاز

سائنس و ٹیکنالوجی اور ریسرچ کے حوالے سے چار نمائشیں آج سے ایران میں شروع ہوگئیں۔

ہفتہ ریسرچ کے موقع پر شروع ہونے والی چاروں نمائشوں کا افتتاح صدر ایران کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری نے ایک ویبینار کے ذریعے کیا۔ اس موقع پر ایران کے وزیر اعلی تعلیم، محمد علی زلفی گل بھی موجود تھے۔
ایران کے مختلف شہروں میں آج سے شروع ہونے والی ان سائنسی نمائشوں میں ملک کی انیس یونیورسٹیاں، بتیس سائنس و ٹیکنالوجی پارک، چودہ کمپنیاں اور ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ نمائشوں کے دوران اکتالیس منتحب ٹیکنالوجیوں کی رونمائی بھی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں جدید اور فیوچر ٹیکنالوجیوں سے متعلق پہلی نمائش بھی آج سے تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں شروع ہو گئی جس میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) اور انٹرنیٹ آف تھنگس کی اکیس منصوعات کی نمائش کی جارہی ہے۔

ٹیگس