Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ویانا میں مذاکرات کے لئے نیا متن تیار

ویانا میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کی مفاہمت سے ایک نیا متن تیار کیا گیا ہے جس کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد اس پر آئندہ مذاکرات کئے جائیں گے۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بعض مغربی ملکوں کے حکام اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے ماحول بگاڑنے کی کوششوں کے باوجود ایران اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان مشترکہ نکات پر مفاہمت ہوگئی۔
ویانا میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کی مفاہمت سے ایک نیا متن تیار کیا گیا ہے جس کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد اس پر آئندہ مذاکرات کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نئے متن کے بارے میں  ویانا میں مذاکرات کا عمل دس روز کے وقفے کے بعد پھر شروع کیا جائے گا۔
سینیئر مذاکرات کار گذشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے مذاکرات کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے جو کہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرانے سے متعلق ہوئے، کوبرگ ہوٹل میں جمع ہیں۔
تینوں یورپی ملکوں کے وفود صلاح و مشورے کے لئے ایسی حالت میں اپنے اپنے ملکوں کو واپس لوٹ رہے ہیں کہ مذاکرات کا متن تیار کئے جانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ویانا مذاکرات کا نیا دور انتیس نومبر سے شروع ہوا ہے۔مذاکرات کے اس دور میں ایران کی مذاکراتی ٹیم نے گزشتہ ہفتے پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی اقدامات کے بارے میں اپنی مرتب کردہ تجاویز چار جمع ایک گروپ کے ارکان کو پیش کی تھیں۔
چارجمع ایک گروپ کے رکن ملکوں جرمنی، فرانس، برطانیہ، روس اور چین کے مذاکراتی وفود نے ایران کی پیش کردہ تجاویز پر غور کے لیے وقت مانگا تھا اور ضروری صلاح و مشورے کے لیے اپنے ملکوں کو واپس لوٹ جانے کی درخواست کی تھی۔
ایران اور چار جمع ایک گروپ کے مذاکراتی وفود اپنے اپنے دارالحکومتوں میں ضروری صلاح و مشورے کے بعد اب ایک بار پھر ویانا میں جمع ہوئے اور ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے تحت بات چیت کا سلسلہ نو دسمبر سے جاری ہے۔
ایران نے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ہمیشہ اپنے فرائض پر عمل کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ امریکہ ہی ایٹمی معاہدے سے علیحدہ ہوا ہے اور اس نے ہی اس بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے اسے ہی پابندیاں ختم اور ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کر کے اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونا پڑے گا۔

ٹیگس