Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • شہید حسن ایرلو نے اپنی زندگی استقامتی محاذ اور اسلامی انقلاب  کیلئے وقف کی

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہید حسن ایرلو نے اپنی پوری عمر استقامتی محاذ اور اسلامی انقلاب کو فروغ دینے میں بسر کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے جمعے کے روز اپنے ایک پیغام میں یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کی۔

انھوں نے کہا کہ بلا شک حسن ایرلو کی مجاہدت کی بدولت استقامتی محاذ اور انقلاب اسلامی کو فروغ حاصل ہوا اور ایرانی قوم کے اذہان میں شہید ایرلو کی گرانقدر خدمات ہمیشہ باقی رہیں گی۔انھوں نے حسن ایرلو کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایرلو نے دفاع مقدس میں بھی نمایاں کارنامے انجام دیئے اور وہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں کیمیاوی ہتھیاروں سے زخمی بھی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ یمن میں ایران کے سفیرحسن ایرلو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔

ٹیگس