Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کے نئے ڈرون نے دشمنوں کی نیند حرام کر دی

صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کا نیا شاہد-136 ڈرون طیارہ، جنگ کے میدان میں پانسہ پلٹنے کی طاقت رکھتا ہے۔

جیروسلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران کا نیا ڈرون طیارہ اور اس کا لانچر پیڈ، ماضی سے زیادہ خطرناک ہے اور یہ اگلی جنگ میں نیا خطرہ تصور کیا جائے گا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار جیروسلم پوسٹ نے ایران میں منعقد ہونے والی سپاہ پاسداران کی حالیہ پانچ روزہ فوجی مشقوں کے دوران شاہد-ایک سو چھتیس ڈرون طیارے اور لانچر پیڈ کی رونمائی کے بارے میں اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایران کے نئے ڈرون طیارے اور اس کے لانچر کی تصاویر وائرل ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ڈرون طیارے کا نام شاہد-ایک سو چھتیس ہے اور ایران میں گزشتہ روز انجام پانے والی فوجی مشقوں کے دوران اس کو میزائل سے میکس کر دیا گیا۔

ایران نے اس ڈرون کو خودکش ڈرون قرار دیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ڈرون خودبخود اپنے ہدف کی طرف پرواز کرنے کے بعد اُسے نشانہ بنا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیتا ہے۔

مذکورہ صیہونی اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی میڈیا میں اس سے پہلے تک اس ڈرون کو نہيں دکھایا گیا تھا اور مذکورہ فوجی مشقوں میں پہلی بار اس ڈرون کی رونمائی کی گئی ہے۔

ٹیگس