Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ویانا میں آج سے مذاکرات کا آٹھواں دور شروع

ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور آج پیر سے ویانا میں شروع ہورہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی ایک وفد کے ہمراہ مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے پیر کی صبح ویانا کیلئے روانہ ہوئے۔

پروگرام کے مطابق مذاکرات کا آٹھواں دور رکن ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہوگا ۔ مذاکرات کا یہ دور ایسے وقت میں منقعد ہوگا جب توقع کی جارہی ہے کہ یورپی فریق زیادہ ٹھوس ارادے کے ساتھ ویانا آئیں گے اور من پسند ماحول بنانے کی کوششوں اور پروپیکنڈوں سے دور رہتے ہوئےاپنے وعدوں پر عملدرآمد کےلیے عملی اقدامات انجام دیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کو مغربی ملکوں سے کہا تھا کہ اگر ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش دور کرنا ہے تو پھر پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ تہران طاقتور لاجک کے ساتھ  ایک اچھے سمجھوتے کے حصول تک مذاکرات جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر فریقین ٹھوس عزم کا ثبوت دیں تو اس وقت ایٹمی معاہدے کی جانب تمام فریقوں کی واپسی کے بارے میں بات کی جاسکتی ہے۔

ٹیگس