Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • اچھا سمجھوتہ سب کے حق میں بہتر ہو گا: وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ ایران نے کہا ہے کہ اچھے سمجھوتے کا حصول ایران اور گروپ چار جمع ایک کے تمام فریقوں کے لئے ایک ممکن امر ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے منگل کے روز ہمارے نمائندے سے گفتگو میں گروپ چار جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے عمل کے بارے میں کہا کہ مذاکرات اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ ایک مشترکہ متن ہمارے اختیار میں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کی توجہ مکمل طور پر اس متن پر مرکوز ہے اور مقابل فریق بھی اس متن کے اندر بریکٹ میں موجود موضوعات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل مکمل توجہ کے ساتھ جاری ہے اور مقابل فریق نے اگر نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے اس مرحلے کو جاری رکھا تو اچھے سمجھوتے کا حصول ممکن ہے اور یہ سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے تاکید کی کہ مذاکرات کے آئندہ مراحل میں مقابل فریق کی جانب سے نیک نیتی کے ساتھ اگر سنجیدگی کا بھی مشاہدہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں اور جلد ہی سمجھوتے کے حصول کا امکان پیدا ہو جائے گا۔

ٹیگس