اسرائیل کی طاقت ہوا ہو چکی ہے: ایرانی کمانڈر
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر اور آئی آر جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل حالیہ برسوں میں اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے اور بیان بازی کے علاوہ اس کے پاس کچھ طاقت نہیں بچی ہے۔
منگل کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے کہا کہ صیہونی حکام اپنے فوجی آپریشنز میں بڑا نقصان پہنچانے کا دعوی کرتے تھے اور لمبی لمبی ڈینگیں مارتے تھے لیکن ایران سے سامنا ہونے کے بعد ان کی ساری ہوا نکل گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ ساری کامیابیاں، شہداء کے خون اور مزاحمت کی مرہون منت ہیں ۔
جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کن فتح کے نزدیک ہیں اس لئے دشمنوں کے پروپیگینڈوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دشمن ہماری کامیابیوں کو کم کرکے دکھانے کی کوشش کرتا ہے اور ہماری کمیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کے خلاف انہوں نے ہمیشہ یہ پالیسی اختیار کی۔
ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ جب ایرانی جوانوں نے امریکا کی پیشرفتہ میزائلوں کو زیر کر دیا تب دنیا نے ایران کی طاقت کا لوہا مانا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب دشمن کو ایران کی طاقت کا اندازہ رہتا ہو تو وہ مذاکرات میں سنجیدہ رہتا ہے۔