Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کو خوش کرنے کیلئے ایران کے خلاف سعودی بادشاہ کے بے بنیاد الزامات

سعودی عرب کے شاہ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف ماضی کے بے بنیاد الزامات کی تکرار کی۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی پارلیمنٹ کی کونسل کے سالانہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کرتے  ہوئے ایک بار پھر ایران کے خلاف ماضی کے بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ علاقے کے مسائل و مشکلات  اور بحران کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔

سعودی عرب کے شاہ نے اسی طرح ایران پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ دعوی ایسے میں کیا ہے کہ جب جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے اب تک کئی بار اپنی رپورٹوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے پر امن ہونے کی تائید و تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب کے حکام کئی عرصے سے امریکہ اور اسرائیل کے حکام کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے دعوے کر رہے ہیں ۔

ایران کے خلاف سعودی عرب نے ایسے میں الزام تراشی کی ہے کہ جب گزشتہ 6 سال سے زائد عرصے میں سعودی اتحاد نے یمن کے عوام کو خاک و خون میں نہلا دیا ہے۔

ٹیگس