Jan ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکیوں کے ذلت آمیز فرار کی اصل وجہ سامنے آ گئی

افغانستان سے فوری اور تحقیر آمیز طریقے سے امریکی فوجیوں کے فرار کر جانے کی اصل وجہ قاسم سلیمانی کی شہادت تھی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے  شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر ٹوئیٹ کیا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے نتیجہ میں تمام استقامتی محاذ کے فعال ہونے کے بعد افغانستان سے تحقیر آمیز طریقے سے امریکی فوجیوں کے فرار نے ویتنام سے امریکی فوجیوں کے فرار کی یاد تازہ کر دی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ٹوئیٹ میں آیا ہے کہ اس قسم کی صورتحال، امریکی حکومت کی اسٹرٹیجیک پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور مغربی ایشیاء کا علاقہ نہتے عوام اور شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کیلئے محفوظ جگہ نہیں ہے۔

کروڑوں دلوں کے فاتح جنرل سلیمانی کو امریکی دہشتگردوں نے تین جنوری دوہزار بیس میں اپنے سابق صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے اُس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ عراقی حکومت کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچنے تھے، آپ کے ساتھ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور چند ساتھی بھی شہید ہو گئے تھے۔

ٹیگس