Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ویانا میں پابندیوں کے خاتمے پر مذاکراتی عمل مثبت ہے: ایرانی مذاکرات کار

روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات علی باقری کنی  نے ویانا میں پابندیوں کے خاتمے پر مذاکرات کے عمل سے متعلق تازہ ترین جائزے میں کہا ہے کہ مذاکرات مثبت اور آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ایک صحافی کی جانب سے حالیہ دنوں میں ہونے والی بات چیت کے نتائج  سے متعلق میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

دوسری جانب ویانا مذاکرات میں روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی نمائندے نے کہا کہ مذاکرات کا آٹھواں دور اور غیر رسمی بات چیت کا سلسلہ جاری ہےاور مذاکرات میں قابل قبول پیشرفت ہوئی ہے۔

روسی نمائندے نے کل ایران کے اعلی مذاکرات کار کے ساتھ تین بار ملاقات اور گفتگو کی۔ جبکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انریکا مورا نے بھی ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی کے ساتھ بات چیت کی ۔

واضح رہے کہ ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کا 27 دسمبر سےآغاز ہوا اور 30 دسمبر کو نئے عیسوی سال کی چھٹیوں کی وجہ سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ تین دن کے وقفے کے بعد پیر سے دوبارہ شروع ہوا۔

ٹیگس