Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • یمن کا سیاسی مستقبل یمنیوں کے مابین گفتکو سے طے ہوگا: وزیر خارجہ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمنی فریقوں کے مابین گفتگو سے ہی اس ملک کا سیاسی مستقبل طے ہو سکتا ہے۔  

انہوں نے پیر کے روز عمان کے دارالحکومت مسقط میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے سینیئر مذاکرات کار محمد عبد السلام سے ملاقات میں یہ بات کہی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یمنی عوام پر تھوپی گئی جنگ کے جاری رہنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، اس جنگ اور اس ملک کی ناکہ بندی کے ختم ہونے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر عبد السلام نے یمن میں ایران کے سفیر کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران اور عوام کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یمنی عوام کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قدردانی کی۔

 

ٹیگس