Jan ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور چین مشترکہ بحری مشقیں انجام دیں گے

ایران، روس اور چین مشترکہ بحری مشقیں کرنے والے ہیں۔

روس کے بحرالکاہل بیڑے نے کہا ہے کہ ایران اور چین کے ساتھ مشترک بحری مشق انجام دیں گے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق، روس کے بحرالکاہل بیڑے کی کمان نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین خلیج فارس میں یہ مشترکہ بحری مشق انجام دیں گے۔  

اس سے پہلے تہران میں روس کے سفیر لوان جاگاریان نے کہا تھا کہ 2021 کے آخر یا 2022 کے آغاز میں روس،ایران اور چین، خلیج فارس میں مشترکہ بحری مشق انجام دیں گے جسکا عنوان ’سی ایچ آئی آر یو‘ ہے۔

 

ٹیگس