Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایرانی نمازیوں نے یمن کی حمایت میں مظاہرہ کیا

ایران کے دارالحکومت تہران اور ملک کے دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد یمن پر جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ امام خمینی عیدگاہ میں ادا کی گئی۔ نماز کے بعد نمازیوں نے یمن کے خلاف تقریبا سات برس سے جاری جارحیت کی مذمت کی۔

نمازیوں نے امریکا مردہ بادہ، تکفیری صیہونی سازش مردہ باد، آل سعود مردہ باد اور صیہونی حکومت مردہ باد کے نعرے لگا کے بے گناہ یمنی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت جاری رکھنے والوں سے نفرت کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے اپنے نعروں میں یمنی عوام سے اپنی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اعلان کیا اور جارحین کے مقابلے میں ان کی بے مثال استقامت کو سراہا۔

اسی طرح کے مظاہرے نماز جمعہ کے بعد پورے ایران میں کئے گئے ۔

ٹیگس