Jan ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونی رابطہ، عبداللہیان نے جے شنکر کی خیریت دریافت کی

ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی گفتگو میں افغانستان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کو ہندوستانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے مثبت تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے دورۂ ہندوستان کے موقع پر افغانستان کے حالات سمیت باہمی مسائل، علاقے کے حالات اور ویانا مذاکرات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے پیر کو ہندوستانی وزیر خارجہ کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ وہ پہلی فرصت میں نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایران کے وزیر خارجہ کے ٹیلی فونی رابطے کا شکریہ ادا کیا اور ان کے دورۂ ہندوستان کا خیرمقدم کیا۔ جے شنکر نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ اطلاع دی تھی کہ وزیر خارجہ امیرعبداللہیان ہندوستان کے دورے پر روانہ ہونے والے تھے لیکن ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بنا پر ان کا دورہ مؤخر ہو گیا ہے۔

ٹیگس