دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کیا حائے: پاکستان میں ایران کے سفیر
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جمعے کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے کی خبر سن کر جس میں کئی لوگ مارے گئے ، افسوس ہوا۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر اس لعنت کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے پاکستانی قوم اور حکومت کو اس حملے سے جانی نقصانات پر تعزیت پیش کی ۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران علیحدگی پسندوں کے حملے بڑھ گئے ہیں۔
چند روز قبل پاکستانی فوج پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں میں دس سے زائد فوجی اہلکار جاں بحق اور کئی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔