Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کا بڑا بیان، پر امن ایٹمی سرگرمیاں نہیں روکی جائیں گی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں پر امن ایٹمی سرگرمیاں نہیں روکیں گے۔

ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے نئے سال کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا ہے کہ پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے لکھا کہ پر امن ایٹمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے مقصد سے پروگرام تیار کئے جا چکے ہیں۔

ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اس شعبے میں ایٹمی سائنسدانوں کے تعاون کے بارے میں کہا کہ تسلط پسند طاقتوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی سائنسدانوں کے تعاون کی وجہ سے ملک کی ایٹمی صنعت سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ایٹمی سائنسدانوں اور ان کے اہل خانہ جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

محمد اسلامی کے مطابق ایٹمی ٹکنالوجی کے عروج پر پہنچنے کے لئے ہم نے اس راستے میں شہداء کی قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک مضبوط قوتِ ارادی کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں ایٹمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

ٹیگس